پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بالی ووڈ فلموں میں خواتین کے کردار کو اب مثبت پیش کیا جارہا ہے، کرینہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ نئے لکھاریوں کی وجہ سے شوبز کی نئی فلموں میں خواتین کے کردار کو مثبت انداز میں پیش کیا جارہا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور بالی ووڈ فلموں سے کافی خوش نظر آرہی ہیں اور اُس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ اب فلموں میں خواتین کے کردار کو مثبت انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کرینہ کپور نے کہا کہ ’بولی ووڈ فلموں میں آنے تبدیلی کو ہر کوئی محسوس کرسکتا کیونکہ اب فلموں میں خواتین کے کرداروں کو بہت بہتر انداز میں پیش کیا جارہا ہے‘۔

- Advertisement -

پڑھیں: کرینہ کپور کے پاکستانی عروسی ملبوسات میں خوبصورت انداز

انہوں نے کہا کہ ’شوبز فلموں میں اب خواتین کے کرداروں محنتی اور کامیاب عورت کے طور دکھایا جارہا ہے جو ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اب فلموں کے اسکرپٹ نئے نوجوان لوگ لکھ رہے ہیں جن میں لڑکیوں کی بھی خاصی بڑی تعداد شامل ہے‘۔

کرینہ نے کہا کہ ’اگر ارد گرد کی خواتین پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوگا کہ خواتین ہر قسم کا کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں مگر افسوس کہ ہم ہمیشہ عورت کا ایک ہی روپ دکھاتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہوں ساتھ ہی کام کرنے والی خاتون بھی ہوں، تین مقاموں پر مجھے علیحدہ علیحدہ حیثیت حاصل ہے‘۔

مزید پڑھیں: تیمور سے کتنا پیار کرتی ہوں وقت ثابت کرے گا، کرینہ کپور


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں