ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کا بڑی عید سے پہلے مداحوں کے لیے محبت بھرا ’عید مبارک‘ کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان نے عید پر ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ اپنے مداحوں کو کبھی نہیں بھولتے۔
سلمان خان نےاس عید پر مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور باربی ڈول کترینہ کیف مداحوں کو عید کی مبارک دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں دبنگ خان ایک ٹیرس پرکھڑے ہوکر کاغذ کا جہاز اڑاتے ہیں جو دور بیٹھی کترینہ کیف کے پاس پہنچتا ہے اور جیسے ہی اداکارہ سنہری رنگ کے کاغذ سے بنے اس جہاز کو کھولتی ہیں تو اس پر’عید مبارک‘ لکھا ہوا ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے مشرق وسطیٰ میں ان کےچاہنے والوں کو عید مبارک دی اور کہا کہ یہ عید بہت خاص ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف 5 سال بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ایک ساتھ نظرآئیں گے۔ یہ فلم رواں برس کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔