جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

امریکی نائب صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکا کے نائب صدر مائیک پنس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کر کے کینیڈین جوڑے کی باحفاظت بازیابی کا شکریہ ادا کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آج امریکی نائب صدر مائیک پنس کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان کو کیئے گئے ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات اور باہمہ امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر نے آج وزیر اعظم پاکستان کو فون کیا اور کینیڈین جوڑے کی بازیابی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے نائب صدر امریکا کے جذبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے بھی آگاہ کیا.

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نائب امریکی صدر مائیک پنس کو پاکستان کی دورے کی دعوت بھی دی جسے امریکی نائب صدر نے قبول کرلیا اور دونوں رہنماؤں نے تعاون کے فروغ اور اعلیٰ سطح پر روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کینیڈین جوڑے کو 2012 میں افغانستان سے اغواء کرلیا گیا تھا جنہیں امریکی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کے تحت رواں مہینے اس وقت بازیاب کرالیا گیا جب دہشت گرد مغوی خاندان کو کرم ایجنسی منتقل کر رہے تھے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں