ممبئی: کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مداح ملاقات کی آخری خواہش لیے دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی 60 سالہ ارونا نامی خاتون نے رواں سال مارج میں سماجی رابطے ویب سائٹ پر کنگ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
ارونا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک تھیں اور وہ اپنی بیماری کے حوالےسے وقتاً فوقتاً فالورز کو آگاہ کرتی رہتی تھیں، کینسر سے متاثرہ خاتون کا ٹوئٹ جب صارفین کی نظر میں آیا تو انہوں نے ایک مہم شروع کی جس میں کنگ خان سے گزارش کی کہ آپ کی مداح کے پاس بہت کم وقت باقی ہے لہذا جلد از جلد ارونا سے ملاقات کرلیں۔
پڑھیں: کنگ خان سے ملاقات کی خواہش، سوشل میڈیا صارفین کینسر مریضہ کی آواز بن گئے
سماجی رابطے کی مہم کو دیکھتے ہوئے دو روز قبل بالی ووڈ اداکار نے ارونا کے نام ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے خاتون کی ہمت کو سراہتے ہوئے دعا کی تھی کہ وہ جلد از جلد ٹھیک ہوجائیں گی جس کے بعد ہم ملاقات کریں گے۔
کنگ خان نے کہا تھا کہ میں اور تمام لوگ آپ کے لیے دعا کررہے ہیں انشاء اللہ ! آپ جلد صحت یابی ہوں گی تاہم اگر ڈاکٹرز آپ کو اجازت دیں تو ہم ویڈیو کے ذریعے بات چیت کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انشاء اللہ! آپ جلد صحت یاب ہوں گی پھرملیں گے، شاہ رخ کی یقین دہانی
تاہم افسوسناک خبر اُس وقت سامنے آئی کہ جب ارونا کے صاحبزادے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی اور انہوں نے تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا کہ جنہوں نے ارونا کی مدد کی۔
Even God needs happiness in times of chaos.
May the purest and happiest soul of Maa @Arunapk57 Rest in Peace.
Thank you everyone. pic.twitter.com/vVnFRxow1j
— Akshat Khot (@akshatkhot) October 24, 2017
کنگ خان کے علم میں جب اپنی مداح کے انتقال کی خبر آئی تو انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعائیہ کلمات تحریر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ سب کو دکھ کی اس گھڑی میں ہمت عطاء فرمائے۔ شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ ’ارونا ہمیشہ اپنی مسکراہٹ کے ذریعے اہل خانہ کے ساتھ موجود رہیں گی‘۔
.@Arunapk57 @akshatkhot @priyankakhot pic.twitter.com/n3HsXqlaqZ
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) October 24, 2017
ارونا کی آخری خواہش پوری نہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہل خانہ کے لیے ہمت کی دعا بھی کی۔