اشتہار

انسانی شکل والی بلی کی انٹرنیٹ پر دھوم، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا کے ماہرین نے انسانی شکل والی بلی بنا کر  سب کو حیران کردیا، ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس طرح کی عجیب و غریب چیزیں سامنے آتی ہیں جو صارفین کو خوفزدہ کردیتی ہیں، حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل ہوئی جس نے تہلکہ مچادیا۔

سوشل میڈیا کے صارفین نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے اصلی عجیب الخلقت اور اصلی بلی قرار دیا جبکہ کچھ نے اسے فلم کا کلپ قرار دیتے ہوئے دیگر کو بات سمجھانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کے بچے کا خدوخال انسان جیسا ہے اور اس کے سر پر بال بھی موجود ہیں جبکہ ناک، آنکھیں بھی انسانوں سے مماثلث رکھ رہی ہے۔عجیب الخلقت ویڈیو کو صارفین بغیر تصدیق کے شیئر کررہے تھے کہ اصل خبر سامنے آگئی۔

ملائشیا میں جس ماہر نے اس اینی میٹڈ بلی کو تیار کیا اُس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل اصلی بلی نہیں بلکہ ایک تجربے کے لیے تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسے حقیقت نہ سمجھیں بلکہ اس کی سچائی کے بارے میں دوسرے صارفین کو بھی آگاہ کریں تاکہ میرے لوگ میرے فن کی تعریف کا اُس پر تنقید کرسکیں۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں