جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایشوریا رائے نے زندگی کی چوالیس بہاریں دیکھ لیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے زندگی کی چوالیس بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقع پر سابق ملکہ حسن کے مداح اور بچن خاندان خوشی سے نہال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق حسن کی ملکہ اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ ایشوریا رائے بھارتی شہر کرناٹک میں یکم نومبر 1973 کو پیدا ہوئیں اور آج وہ اپنی 44ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

ایشوریا رائے نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، وہ زمانہ طالب علمی سے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں جس کے بعد انہیں کالج میں پڑھانے والے ٹیچر نے فوٹو شوٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

ٹیچر کی بات ماننا ایشوریا کے لیے سود مند ثابت ہوا جس کے بعد کالج جریدے میں شائع ہونے والی تصاویر بے حد مشہور ہوئیں اور اس طرح اداکارہ نے ماڈلنگ کی دنیا میان قدم رکھا۔

ماڈلنگ کی دنیا ایشوریا کے لیے کامیاب ثابت ہوئی انہوں نے 1994 میں عالمی مقابلہ حسن جیت کر دنیا کی خوبصورت خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا اور پھر  1999 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری دی، شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہی ایشوریا بالی ووڈ ڈائریکٹرز کی نظروں میں آگئیں اور پھر انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔


پڑھیں: ایشوریا سے متعلق کالج دوست کے دلچسپ انکشافات


دبنگ خان کے ساتھ معاشقانے 2002 تک میڈیا کی زینت بنے رہے تاہم 2007 میں وہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بند گئیں جس کے بعد تمام قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے فلم دیوداس، جودا اکبر، ہم کسی سے کم نہیں، دل کا رشتہ، کچھ نہ کہو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر فلمی ایوارڈ اپنے نام کیے۔

سابق ملکہ حسن کی سالگرہ پر اُن کےشوہر، بیٹی اور بچن خاندان کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ساتھی اداکاروں اور ہدایت کاروں نے ایشوریا کے یومِ پیدائش پر نیک خواہشات  کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچن خاندان کی بہو نے سالگرہ کے دن بھی معمولاتِ زندگی اُسی طریقے سے ادا کیے اور وہ اپنی بیٹی کو صبح اسکول چھوڑنے کے بعد والدہ کے گھر گئیں۔

بعد ازاں وہ اپنی بیٹی اور والدہ کے ہمراہ مذہبی رسم ادا کرنے کے لیے مندر بھی پہنچی جہاں انہوں نے خصوصی عبادت بھی کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں