اسلام آباد : عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی خیبر پختونخواہ کے روایتی برقعے میں تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں اُن کے مداحوں نے اپنے پیغامات میں اس روپ کو خوب سراہا۔
مغربی ممالک میں تعلیم حاصل کرنے والی اور بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی میں بہ طور اینکرز اپنا لوہا منوانے والی ریحام خان کو عمومی طور پر آزاد خیال اور مغرب پسند خاتون سمجھا جاتا رہا ہے اورعمران خان سے شادی کے وقت انہیں سب سے زیادہ اسی حوالے سے تنقید کا سامنا رہا ہے جب مخالفین کی جانب سے ان کی مشرقی لباس میں تصاویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان نے ہمیشہ روایتی پاکستانی لباس زیب تن کیا اور مشرقی تہذیب اور خیبرپختونخواہ کے کلچر زیرِ اثر دوپٹہ اور چادر لیا کرتی تھیں اور ہمیشہ باوقار انداز میں جلسے، جلوسوں اور تقریبات میں شرکت کی تاہم بد قسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور جلد ہی ایک ناخوشگوار دن یہ بندھن ٹوٹ گیا۔
ریحام خان کی عمران خان سے علیحدگی کے بعد بھی پاکستان میں مقیم رہیں اور نجی چینلز پر چند ٹاک شو بھی کیئے جب کہ ایک این جی او کے تحت رفاحی کاموں میں مشغول نظر آتی ہیں اور ان مصروفیات کے دوران بھی وہ مشرقی لباس زیب تن کیئے ہوتی ہیں تاہم ان کے مداحوں کو اس وقت مزید خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پرا جب سوشل میڈیا پر ریحام خان نے اپنی برقعہ زیب تن کیئے تصاویر شائع کیں۔
Thank you to @jalalsherazi for finally getting me the Burqa I had been asking for!! It's too cool 😉 #MyPakistan pic.twitter.com/af9OjvUIJ5
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 5, 2017
سماجی رابطے پر شائع کی گئی ان تصاویر میں ریحام خان کو صوبہ سرحد کا روایتی برقعہ پہنے خوشگوار موڈ دیکھا جا سکتا ہے وہ اپنے پیغام میں تحریر کرتی ہیں کہ یہ برقعہ بہت آرام دہ اور شاندار ہے جو کہ دیدہ زیب بھی ہے اور جسے پہن کر مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور میں کافی عرصے سے اس برقعے کی تلاش میں تھی۔
https://twitter.com/Qowatkhan3/status/927486068374556672
https://twitter.com/IrcahPak1/status/927131804317954048