جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

نائجیریا: مسجد میں دھماکہ ‘ 20 ہلاک ‘ متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

موبی: نائجیریا کی ریاست اڈاماوا میں مسجد میں خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں‘ گورنر نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ اندوہنا ک واقعہ منگل کی صبح پیش نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست کے شہر موبی میں ا س وقت پیش آیا جب نماز ی اپنے رب کے حضور نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے جبکہ عرب خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 50 کے لگ بھگ ہوسکتی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

تاحال دھماکے کی مزید کوئی تفصیلات نہیں مل سکی ہیں‘ تاہم ریاست کے گورنر محمد عمر جبرالا نے واقعے کی مذمت کی ہے اور میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’ یہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے اور انتہائی محنت سے قائم کردہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے‘‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ ہمارے لوگ محفوظ رہیں اور انہیں احساس ہوکہ حکومت ان کی حفاظت کررہی ہے جو کہ کسی بھی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں ‘ حکومت موبی میں قیام امن کے لیے اقدامات کررہی ہے اور جب تک سانحے کے ذمہ دار کیفرِ کردار تک نہیں پہنچ جاتے تب تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

گورنر جبرالا نے محکمہ صحت کے ذمہ دار افراد کو ہدایت کی کہ سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس واقعے سے حکومت کی امن و سکون کے لیے بوکو حرام کے خلاف کی گئی کاوشوں کو دھچکا پہنچا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں