لاہور: پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار محسن عباس حیدر کی ننھی صاحبزادی کا انتقال ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن عباس حیدر کے گھر بیٹی کی پیدا 27 اکتوبر 2017 کو ہوئی جس کے بعد وہ بے حد خوش تھے تاہم گزشتہ روز اُن کی بیٹی کا انتقال ہوگیا۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ننھی پری ماہوین عباس حیدر کے انتقال کی خبر سنائی اور خصوصی دعاؤں کی اپیل بھی کی تاہم انہوں نے موت کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی۔
واضح رہے کہ محسن عباس نے صاحبزادی کی کئی تصاویر شیئر کی تھیں، بیٹی کی پیدائش پر اداکار نے لکھا تھا کہ ’بالآخر مجھے جینے کی وجہ مل گئی ہے‘۔
ایک اور تصویر میں وہ بیٹی کو لیے گود میں بیٹھے تھے جس پر انہوں نے لکھا کہ ’والد اپنی ڈیوٹی پر مامور ہیں‘۔
واضح رہے کہ محسن عباس نے شوبز کیریئر کا آغاز بحیثیت گلوکار سے کیا تاہم بعد میں انہوں نے ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ کر اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔