نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان ایک برس کے ہوگئے اور اس موقع پر جہاں انہیں بے شمار تحائف ملے وہیں انہیں ایک انوکھا ترین تحفہ بھی ملا جو کچھ اور نہیں بلکہ پورا کا پورا ایک جنگل تھا۔
تیمور علی خان نے اپنی پہلی سالگرہ پٹوڈی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے آبائی گھر میں منائی۔ اس موقع پر کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور نے سالگرہ کی کچھ تصویری جھلکیاں اپنے سماج رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیں۔
تیمور کی سالگرہ پر کرینہ کپور کی ماہر غذائیات رجواتہ دیواکر نے تیمور کو نہایت خوبصورت اور انوکھا تحفہ دیتے ہوئے انہیں 100 اسکوائر فٹ پر مشتمل پورا جنگل گفٹ کر ڈالا۔
اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں رجواتہ کا کہنا تھا کہ جنگل میں 100 کے قریب درخت موجود ہیں جو تیمور کی ہی عمر کے ہیں۔ یہ درخت تیمور کے ساتھ ساتھ بڑے ہوتے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس خوبصورت تحفے کی بدولت تیمور بڑا ہو کر ماحول دوست اور فطرت سے محبت کرنے والا انسان بنے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔