بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ ادکار سلمان خان کی نئی فلم ٹائیگر زندہ ہے ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی، راجھستان کی ولمیکی برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم کی تشہیر کے دوران اداکار نے نچلی ذات کے ہندوؤں کی تضحیک کی جو ناقابل تلافی جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابھی فلم پدماوتی کے تنازع کا سلسلہ ابھی ختم نہ ہوا کہ سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ٹائیگر زندہ ہے کے خلاف نیا محاذ کھڑا ہوگیا۔

راجستھان کے ضلع چھورو میں بسنے والی ویمکی برادری نے سلمان خان کی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ’ٹائیگر زندہ ہے کی تشہیر کے دوران سلمان خان نے  اُن کی اور نچلی ذات کے ہندوؤں کی تضحیک کی ‘۔

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور سلمان خان نے ایک سال قبل نجی ٹی وی پروگرام میں فلم کی تشہیر کرتے ہوئے کچھ ایسا لفظ ادا کیا جس کی وجہ سے نچلی ذات کے ہندؤں کی دل آزاری ہوئی۔

مزید پڑھیں: سلمان‌ خان کا دیوالی پر مداحوں کیلئے فلم “ٹائیگر زنده ہے”کے پوسٹر کا تحفہ

ویمکی برادری نے راجھستان کے پولیس اسٹیشن کوٹ ولی میں بالی ووڈ اداکارہ اور سلمان خان کے خلاف لفظ بھنگی ادا کرنے پرمقدمہ درج کروایا جس میں اشتعال انگیزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’اداکاروں نے ایسی بات کی جس کے باعث ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچی‘۔

پولیس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور شلپا سیٹھی کے خلاف ایف آئی آر کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جبکہ مرکزی کردار ادا کرنے والی کترینہ کیف مقدمے میں نامزد نہیں ہیں۔

برادری کے رکن نے الزام عائد کیا کہ بالی ووڈ اداکار شلپا شیٹھی نے پروگرام کے دوران ہماری کمیونٹی کے لیے تضحیک آمیز الفاظ بھی استعمال کیے جو ہم سب کے لیے تکلیف کا باعث بنے۔

یہ بھی پڑھیں: پدماوتی تنازع: پریانکا انتہا پسندوں‌ کے خلاف میدان میں آگئیں

قبل ازیں فلم میں تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرنے پر تمام سینیما گھروں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اورمقدمات بھی درج کروائے اور مطالبہ کیا کہ فلم کو فوری طور پر سینیما گھروں سے ہٹایا جائے۔

دوسری جانب شلپا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے انٹرویو کی وجہ سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی اُن سے معذرت کرتی ہوں، کوئی بھی لفظ بولنے کا یہ مقصد نہیں تھا کہ کسی کا دل ٹوٹے کیونکہ میں سب کی عزت کرتی ہوں‘۔

ویمکی برادری نے سینیما گھروں سے فلم نہ ہٹنے کی صورت میں پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اترپردیش میں ہونے والے مظاہرے سے پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں