بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

معروف جاسوسی کردار جیمز بانڈ کو آنے والی فلم میں کون نبھائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پچاس کی دہائی سے مخلتلف ناموں سے بننے والی معروف فکشن فلمز میں جاسوس کے کردار جیمز بانڈ نے شہرت کی بلندی کی چھوا اور ہر خاص و عام میں مقبول یہ کردار اب ہر دل کی دھڑکن بن چکا ہے اور شاید یہ واحد کردار ہے جو فلم کا محتاج نہیں بلکہ فلمیں اس کردار کی محتاج ہیں چنانچہ اب تک دو درجن سے زائد ڈرامہ سیریز اور فلمیں اس کردار پر بن چکی ہیں۔

اس کردار کو 1953 میں معروف ناول نگار ایان فلیمنگ نے تخلیق کیا اور 1964 میں اس کے انتقال کے بعد چھ دیگر ناول نگاروں نے بھی اس پر طبع آزمائی کی۔ اس دلچسپ اور پر اسرار کردار پر اب تک کئی ٹیلی ویژن ڈرامے اور فلمیں بنائی گئیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

 

 

جیمز بانڈ کا کردار کئی اداکار ادا کرچکے ہیں تاہم یہ تمام ہی کرادر سفید فام مرد اداکار نے ادا کیے ہیں تاہم اب شائقین کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ اس بار جیمز بانڈ کا کردار کوئی سیاہ فام مرد یا خاتون بھی ادا کرسکتی ہیں جو اس کردار میں یکسانیت کے خاتمے کا باعث ہوگا۔

ایان فلیمنگ نے اپنے ناول میں جس جاسوس کا کردار تخلیق کیا وہ ایک سفید فام پُرکشش اور وجیہہ مرد تھا جو ایجنٹ 007 کے نام شہرت پاتا ہے اور جسے کمانڈر رائل نیوی کا خطاب دیا جاتا ہے وہ شادی شدہ اور اپنی اہلیہ ٹریسی بانڈ کے ہمراہ برطانیہ میں رہتا ہے۔

جیمز بانڈ کا کردار تو مشہور ہوا لیکن ہر فلم میں ان کی شخصیت کے لازمی حصے چشمہ، ہیئر اسٹائل، ٹائی، کوٹ اور مخصوص پستول نے بھی کافی مقبولیت حاصل کی اور مداحوں نے اپنے پسندیدہ کردار کے گیٹ اپ کو اپنانے کی کوشش میں ان برانڈز کو بھی مقبول بنادیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں