جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اینی میٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دا لیجنڈ آف مار خور‘ کا شاندار ٹریلر

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی فلمز کے تحت اینی میٹڈ فلم 3 بہادر کے بعد اب ایک اور اینی میٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دا لیجنڈ آف مار خور‘ پیش کی جارہی ہے جس کے ٹریلر نے منظر عام پر آتے ہی تہلکہ مچادیا ہے۔

تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کے تحت بننے والی فلم کے مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسر عذیر ظہیر خان ہیں۔ فلم میں پاکستان کے خوبصورت قدرتی مناظر، مقامی جانوروں اور ماحولیاتی ذخائر کے بارے میں نہایت دلچسپ انداز میں بتایا گیا ہے کہ تاکہ بچے ماحول اور جانوروں کی حفاظت کرنا سیکھیں۔

فلم میں ایک معصوم مگر ذہین بچے اللہ یار کو دکھایا گیا ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنے والدین سے بچھڑ کر ایک انجان جگہ جا پہنچتا ہے جہاں جانوروں سے اس کی دوستی ہوجاتی ہے۔

اس کے بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شکاریوں کا مقابلہ کرتا ہے۔

فلم کی اینی میشن اور گرافکس نہایت جاندار اور خوبصورت ہیں جنہیں دیکھ کر یہ انداہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ فلم بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہوگی۔

اللہ یار اینڈ دا لیجنڈ آف مار خور 2 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں