منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دبنگ خان، ایک ہی فلم میں‌ نبھائیں‌ گے پانچ مختلف کردار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار سپراسٹار سلمان خان اگلی عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم میں پانچ مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دبنگ خان نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر چکے ہیں، جس میں انھوں نے خود کو چیلینج کیا ہے۔ سلمان خان اس بار ایک ہی فلم میں پانچ مختلف کردار نبھائیں گے۔

فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں، جن کے ساتھ  سلمان ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’سلطان‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں۔ اب یہ جوڑی پھر ساتھ نظر آئے گی۔ ہدایت کار علی عباس ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی نئی فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی، جو مداحوں کو حیران کر دے گی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ہدایت کار نے کہا کہ فلم کی کہانی ماضی کے گرد گھومتی ہے۔ اس میں سات عشروں پرانے حالات و واقعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ سلمان خان پانچ مختلف کردار نبھانے کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔ فلم کی تیاری رواں سال جون میں شروع کی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ بھارت، تینوں خانز نے مسلمانوں کے دل جیت لیے

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کی فلم شوٹنگ بھارتی ریاست پنجاب، دہلی، ابوظہبی اوراسپین میں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت ’’ریس تھری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔ سلمان کی جانب سے ’دبنگ‘ کی شوٹنگ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں