ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم ’پری‘ کا ایک اور ٹیزر سامنے آگیا جس میں وہ مافوق الفطرت کردار ادا کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے اپنے پروڈکشن ہاؤس میں بنائی جانے والی اولین ڈراؤنی فلم ’پری‘ کی پہلی جھلک کے بعد ان اس کا دوسری ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
قبل ازیں انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی نئی فلم پری کی پہلی جھلک پوسٹر اور ٹیزر کی صورت میں جاری کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا زخمی چہرے کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ویسے تو فلم کو پری کا نام دیا گیا ہے مگر ساتھ میں یہ بھی بتایا گیا ہے دراصل یہ کوئی پری کی کہانی نہیں بلکہ اس میں انوشکا خوفناک بھوت کے کردار میں نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کی نئی فلم کا 30 سیکنڈ پر مبنی دوسرا ٹیزر جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھوں پیروں میں بیڑیوں کے ساتھ وہ ٹی وی پر کارٹون دیکھ رہی ہیں اور اسی دوران اچانک اُن کے پیروں کی انگلیوں کے ناخن بڑے ہونے شروع ہوگئے۔
ٹیزر دیکھیں
انوشکا کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس میں تیار کی جانے والی پری کی شوٹنگ کا آغاز 7 ماہ قبل ہوا تھا، فلم رواں سال مارچ میں صرف 2 سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: انوشکا بھوت بن گئیں، پہلی جھلک سامنے آگئی
پہلی جھلک اور دوسرا ٹیزر سامنے آنے کے بعد مداح فلم کی ریلیز کے لیے بے چینی سے منتظر ہیں۔
پہلا ٹیزر
واضح رہے کہ انوشکا شرما پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے اس سے قبل بھی 2 فلمیں ’این ایچ 10‘ اور ’فلوری‘ ریلیز کی جاچکی ہیں جن کی کہانیاں بالکل منفرد تھیں اور انہوں نے ناظرین کو متاثر بھی کیا تھا۔
خیال رہے کہ ویروشکا کی شوبز مصرفیات آجکل بہت زیادہ ہیں کیونکہ وہ بیک وقت تین فلموں زیرو، سوئی دھاگہ اور پری کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔