جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سلمان خان کا ٹویٹ، ورینہ حسین نے بھی خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سلمان خان کی جانب فلمی دنیا کے لیے پیش کردہ نئے چہرے ورینہ حسین نے دبنگ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے اچھے انداز میں شوبز کی دنیا میں داخلے پر میں آپ کی مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان نے آج صبح ایک ٹویٹ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچایا کہ مجھے لڑکی مل گئی مگر تھوڑی دیر بعد سرپرائز پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے انہوں نے اصل حقیقت بتائی۔

چند گھنٹوں کی خاموشی کے بعد سلمان خان نے ایک وضاحتی ٹوئٹ میں ایک لڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فکر نہ کریں اور خوش رہیں ،  انہیں اپنے بہن ارپیتا خان اور اُن کے شوہر کی پہلی بالی وڈ فلم ’لو راتری‘ کی ہیروئن مل گئی‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سلمان خان کے ٹوئیٹ نے تہلکہ مچا دیا

واضح رہے کہ دبنگ خان کا شمار بالی ووڈ کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک سب سے زیادہ اداکاراؤں کو متعارف کروایا ہے، انہوں نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر نیا چہرہ متعارف کروایا۔

علاوہ ازیں سلمان خان نے اپنی بہنوئی آیوش کو فلم’’لوراتری‘‘کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرانے جارہے ہیں، یہ فلم دبنگ خان کے پروڈکوشن ہاؤس کے بینر تلے بنائی جائے گی۔

دوسری جانب ورینہ حسین نے بھی شاندار خوش آمدید پر سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لوراتری کی فیملی میں شامل کیا جس کے لیے میں سب کی مشکور ہوں‘۔

ورینہ حسین کون ہیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق ورینہ حسین نے 2013 میں ماڈلنگ کا آغاز کیا اور وہ اب تک کئی اشتہارات کے لیے کام کرچکی ہیں تاہم اب وہ اپنی خواہش کے مطابق جلد پہلی بالی ووڈ فلم میں نظر آئیں گی۔

ورینہ حسین کے فیس بک اکاؤنٹ کے مطابق  اُن کے والد کا تعلق عراق جبکہ والدہ افغانی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں