ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جزیرے پر سیر و تفریح کے لیے پہنچیں اور انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ہالی ووڈ شو ’کوانٹیکو 3‘ کے لیے امریکا میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ ہفتے طویل مصروفیات کے بعد فراغت کا وقت ملتے ہی جزیرے کا رخ کیا۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے خوبصورت مقام پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا سن 2000 میں عالمی حسینہ قرار پائی تھیں جس کے بعد انہیں دنیا بھر میں پذیرائی ملی اور انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔
اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تو انہیں ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر نے اُن سے رابطہ کیا اور وہ گزشتہ برس ’ہاؤس آف کارڈ‘ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں تھیں۔
مزید پڑھیں: 12 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتی تھی، پریانکا کا اعتراف
پریانکا نے فلم میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا جس کے باعث مداحوں نے نہ صرف اسے پسند کیا بلکہ باکس آفس پر بھی فلم نے کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔
خیال رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا درجہ 97ویں نمبر آیا تھا۔
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔