ممبئی : بالی ووڈ لیجینڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکردی گئیں، شوبز ستاروں اور عوام کی بڑی تعداد نے آخری دیدارکیا۔
تفصیلات کے مطابق پچاس برسوں تک دلوں پر راج کرنے والی سپر اسٹار سری دیوی چون برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئیں، الی ووڈلیجینڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات لوکھنڈوالا کے اسپورٹس کلب میں اداکردی گئیں ۔
شوبز ستاروں اور مداحوں کی بڑی تعداد نے آخری دیدارکیا، بالی ووڈ ستاروں کی بڑی تعد اد موجود سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔
گذشتہ روز سری دیوی کی میت دبئی سے خصوصی طیارے سے بھارت لائی گئی، جسے ان کے دیورانیل کپور نے وصول کیا، جس کے بعد سری دیوی کی میت ممبئی میں ان کے گھر پہنچائی گئی۔
سری دیوی کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے شوبز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد پہنچی اور خراج تحسین پیش کیا۔
گذشتہ روز دبئی کی پبلک پراسیکیوشن نے موت کی وجہ حادثاتی طور پر ڈوبنے کو قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات بند کردی تھیں۔
مزید پڑھیں : سری دیوی کی موت کا معمہ، تحقیقات کا باب بند
متحدہ عرب امارات کے پبلک پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے معروف بالی وڈ لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی لاش تین روز تک تحویل میں رکھنے کے بعد ٹھوس شواہد ، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات کیں اور موت کی وجہ حادثاتی طور پر ڈوبنے کو قرار ددیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات بند کردی تھیں اور لیجنڈری اداکارہ کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا تھا۔
قبل ازیں پرتحقیقاتی اداروں نے اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پرخاوند بونی کپور کو تاحکم ثانی دبئی نہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے ہوٹل کے کمرے کو سیل جبکہ اسٹاف کو بھی تفتیش میں شامل کیا تھا۔
دبئی پولیس کی جانب سے سری دیوی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک رپورٹ جاری کی گئی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے نہیں بلکہ باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی، حادثہ شراب کی زیادتی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے دبئی کےشیخ زید روڈ پرواقع جمیرا ایمرٹس ٹاورز میں مقیم تھیں، جہاں تین روز قبل 24 فروری کو انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔