ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ساتھی اداکار عرفان خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلم پیکو میں عرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ عرفان خان گزشتہ چند ہفتوں سے بیماری کی وجہ سے ایکشن میں نظر نہیں آرہے ہیں، میں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام لوگوں کی صحت کے لیے دعا کرنی چاہئے، عرفان خان کے لیے صرف مجھے نہیں سب لوگوں کو دعا کرنی چاہئے۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ عرفان خان کے ساتھ فلموں کام کرنا اچھا تجربہ رہا ہے، امید ہے وہ جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون عرفان خان کے ہمراہ وشال بھردواج کی فلم ’مافیا کوئنز آف ممبئی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ عرفان خان کی بیماری کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عرفان خان کو دماغ کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے اپنی موذی بیماری کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی اپایل کی تھی۔
خیال رہے کہ عرفان خان متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جن میں فلم پیکو، بلو، صاحب بیوی اور گینگسٹر نمایاں ہیں۔