بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فلم رئیس کے اداکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ  اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے انہوں نے گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم رئیس میں کنگ خان اور ماہرہ کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرا جھا صحت مند زندگی گزار رہے تھے اور وہ کل رات تک بالکل ٹھیک تھے تاہم گزشتہ روز یعنی منگل کی رات چار بجے اُن کے سینے میں اچانک شدید درد اٹھا جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

بالی ووڈ اداکار کو اسپتال پہنچانے کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیا فانی سے کوچ کرگئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نریندرا کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اُن کی موت واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار نے منگل کے روز سب کے ساتھ کھانا کھایا اور معمول کے مطابق سب سے بات چیت اور ہنسی مذاق بھی کیا، بعد ازاں سب اپنے اپنے کمروں میں سونے کے لیے چلے گئے تھے۔

میڈیا کے مطابق 55 سالہ نریندرا نے فلم رئیس میں منا بھائی کا کردار ادا کیا تھا علاوہ ازیں انہوں نے حیدر، کابل، موہن جوداڑو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، اداکار اپنی نئی فلم سنگا رام سنگ کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے اس کے علاوہ انہوں نے ریس تھری میں سلمان خان کے ہمراہ کام کرنے کی حامی بھر لی تھی۔

اداکار کے انتقال کی خبر مداحوں اور ساتھیوں پر پہاڑ ثابت ہوئی، تمام لوگوں نے نریندا کو اچھے الفاظ میں یاد کیا اور انہیں بالی ووڈ خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ گچھ روز قبل بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی بھی ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئیں تھیں، وہ دبئی میں شادی کی شرکت کے لیے موجود تھی کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا تھا، اداکارہ کی موت کے بعد بہت سی قیاس آرائیوں نے بھی جنم لیا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ نے تمام افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی بیٹی کا آنجہانی ماں کو جذباتی خط

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے  کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں