کراچی : صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں بھی دھوم مچادی، توقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ فلم سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ چین میں بھی ریلیز ہوگئی۔
فلم ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں ریلیز ہوتے ہی چینی باکس آفس پر دھوم مچا دی، توقع کی جارہی ہے کہ مذکورہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوگی اور سو کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔
واضح رہے کہ ’ہندی میڈیم‘ کی کہانی ایک ایسے جوڑے پر مبنی ہے، جو اپنی بیٹی کو ایک بڑے اور مہنگے اسکول میں پڑھانے کا خواہش مند ہوتا ہے، جس کے لیے وہ خود کو یکسر تبدیل کر لیتا ہے۔
فلم فیئر ایوارڈز: صبا قمر کی فلم کے چرچے
اس کے بعد عامر خان کی فلمیں ’پی کے‘ اور ’دنگل‘ بھی ریلیز ہوئیں، جنھوں نے کئی ریکارڈ توڑے، ان فلموں کی وجہ سے عامر خان کو چین میں ایک سپراسٹار کی حیثیت حاصل ہے۔
گذشتہ دنوں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان چین بھی ریلیز کی گئی، جس نے شان دار بزنس کیا۔
’ہندی میڈیم‘ کو ان فلموں کے مقابلے میں کم اسکرینز پر نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے اس کے باوجود ماہرین کا خیال ہے کہ یہ فلم ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔
توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل میں مزید بھارتی فلمیں چین میں ریلیز کی جایئں گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔