ممبئی: جودھ پور جیل میں دو راتیں گزارنے والے سلمان خان نے اسکول کے سالانہ فنکشن میں شرکت کی اور اسکول کے لیے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔
دبنگ خان جہاں اپنی منفرد اداکاری کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں وہیں لوگوں کی مدد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے، گزشتہ روز سٹی اسکول کے سالانہ فنکشن میں سلو میاں نے شرکت کی اور بچوں کے ساتھ خوب تصاویر بھی بنوائیں۔
خصوصی بچوں کے اسکول میں شرکت کے موقع پر سلمان خان کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ رہا، تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کا سلسلہ رکا تو سلو میاں نے جاتے ہوئے اسکول کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
Golden Heart #SalmanKhan with special students and staffs at the annual day function of Gateway School of Mumbai, yesterday!
Reportedly, Salman Khan donated 1 crore to the school. 😘More Photos on FB 👉 https://t.co/2XAyswEgtu pic.twitter.com/wYhkkubjiI
— Salman Khan Fan Club (@BSKFanClub) April 9, 2018
واضح رہے کہ سلمان خان دو روز قبل جودھ پور جیل سے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد باندرہ پہنچے تھے جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا تھا، مداحوں کے علاوہ اداکارہ کترینا کیف، ہما قریشی، جیکولین فرنینڈس ودیگر نے بھی سلمان خان کے گھر پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی تھی۔
بالی ووڈ کے سلطان کو جودھ پور کی عدالت میں دوبارہ پیشی کے لیے 7 مئی کو طلب کیا گیا ہے، فلموں کی شوٹنگ اگر بیرون ملک میں ہوگی تو دبنگ خان بیرون ملک جانے سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔
خیال رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ریس 3 کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں دبنگ خان کے علاوہ انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ڈیسی شاہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔