اشتہار

بل گیٹس نے امریکی صدر کی پیش کش کو ٹھکرا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وائٹ ہاوس کا مشیر برائے سائنسی امور بننے کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے وقت کا بہتر استعمال نہیں ہے.

تفصیلات کے مطابق دنیا کی معروف سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں وائٹ ہاوس کی ٹیم میں شمولیت کی پیش کش کی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا کے امیر ترین انسان بل گیٹس نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ چھ ہفتے قبل سائنسی امور کے مشیر بننے کی پیش کش کو ٹھکرایا ہے۔

- Advertisement -

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میں نے سائنسی امور کا مشیر بننے سے اس لیے انکار کیا ہے کہ ’یہ میرے وقت کا بہتر استعمال نہیں ہے‘۔

مائیکروسافٹ کے بانی نے امریکی صدر کی پیش کش کا انکشاف دو روز قبل امریکا کے طبی جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے کی گئی مذکورہ پیش کش گذشتہ ہفتے وائٹ ہاوس میں ایک میٹینگ کے دوران کی گئی تھی جب میں دنیا میں ہزاروں انسانوں کو قتل کرنے والی بیماری پیڈامک(spainish flu)  کے حوالے سے بات کرنے گیا تھا۔

بل گیٹس نے اعتراف کیا کہ امریکی صدر دوستانہ انداز میں بات کررہے تھے، مشیر برائے سائنسی امور کی پیش کش کرتے ہوئے ٹرمپ کا لہجہ سنجیدہ تھا نہیں یہ بات وہ خود بھی نہیں جانتے، وہ یقیناً دوستانہ لہجے میں پش کش کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو منانے کی کوشش کررہا تھا کہ امریکا کو پوری دنیا میں پھیلنے والے ہسپانوی بخار کی روک تھام کے لیے کوشیش کرنی چاہیئے تاکہ لاکھوں انسانوں کی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جاسکیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں