پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بحری جہاز پر منعقدہ فیشن شو

اشتہار

حیرت انگیز

فیشن کی دنیا میں جس طرح ملبوسات میں نت نئے انداز متعارف کروائے جاتے ہیں، اسی طرح ان ملبوسات کو پیش کرنے کے لیے فیشن شوز کو بھی منفرد سے منفرد تھیم میں پیش کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

حال ہی میں ایسی ایک اور کوشش بحری جہاز پر فیشن شو منعقد کر کے کی گئی جس نے مداحوں اور ناقدین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

معروف فیشن کمپنی شنیل نے اپنے حالیہ فیشن شو کے لیے بحری جہاز کی تھیم چنی جو اب تک کی منفرد ترین تھیم ہے۔

#ChanelCruise 🚢2019

A post shared by Alexander Foung (@alexander_foung) on

- Advertisement -

شنیل اس سے قبل بھی اپنے شوز میں نہایت منفرد اور خوبصورت تھیمز پیش کرچکا ہے۔ اس سے قبل ایک اور فیشن شو خلائی اسٹیشن کی تھیم پر بھی پیش کیا جاچکا ہے۔

فیشن شو میں ملبوسات کی تھیم بھی بحری جہاز کی مناسبت سے رکھی گئی۔

#chanelcruise #lapausa

A post shared by Maria Collares (@mariacollares_v) on

شو میں بیلا حدید اور ججی حدید سمیت کئی معروف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔ ملبوسات کا رنگ زیادہ تر نیلا اور سفید تھا جسے بے حد پسند کیا گیا۔

فیشن شو کی خاص بات تمام ماڈلز کا سفید رنگ کے ٹائٹس زیب تن کرنا تھا جسے فیشن ناقدین نے نیا اور منفرد تجربہ قرار دیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں