پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جو قدرتی وسائل اور فطری حسن سے مالا مال ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے تمام ہی علاقے جغرافیائی خصوصیت اور منفرد حسن رکھتے ہیں۔
پاکستان کے شمالی علاقوں کے حسن اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات کو یورپی ملک سوئٹزر لینڈ کے ہم پلہ قرار دیا جاتا ہے، یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔
پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کی کامیابی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی ایک بار پھر آمد کا سلسلہ جاری ہوگیا، حال ہی میں یورپ سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح ایوا زو بیک پاکستان کے خوبصورت علاقے گلگت بلتستان پہنچیں۔
دیکھیں: پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات
خاتون سیاح گلگت بلتستان کی خوبصورتی کو دیکھ کر دنگ رہ گئیں کیونکہ انہوں نے اس قدر حسین مناظر اپنی زندگی میں پہلے کبھی دیکھے نہیں تھے، انہوں نے عطاء آباد جھیل کی سیر بھی کی اور خصوصی ویڈیو بنا کر پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں تک پہنچایا۔
یہ بھی دیکھیں: پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلیں
ایوا زو بیک نے عطاء آباد جھیل بننے کے محرکات بتائے اور ناظرین کو یہ بھی آگاہ کیا کہ جھیل تقریباً 200 فٹ گہری ہے جبکہ پہاڑ کے اوپر حصے کو کاٹ کر شاہراہ قراقرم کی سڑک بنائی گئی ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔