اشتہار

سانپ نے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر ڈیرے ڈال لیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا: نجی ہوٹل کے مرکزی دروازے پر سانپ نے ڈیرے ڈال لیے جسے دیکھ کر  نیشنل ایسوسی ایشن فار اسٹاک کار آٹو ریسنگ کی ٹیم کے کھلاڑی اور کوچ خوفزدہ ہوگئے۔

ویسے تو سانپ ایسا جانور ہے جسے دیکھ کر ہر شخص خوف زدہ ہوجاتا ہے اگر آپ کبھی گھر میں داخل ہوں اور کمرے میں یا مرکزی دروازے پر بڑا زیریلا سانپ نظر آجائے تو آپ کی کیفیت کیا ہوگی؟ اسی طرح کی صورتحال کا امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہوٹل میں پیش آیا۔

کار آٹو ریسنگ کے کھلاڑی جب واپس اپنے کمروں میں جانے کے لیے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر  پہنچے اُن کی نظر سانپ پر پڑی جسے دیکھ کر سب خوفزدہ ہوگئے مگر ان میں سے کچھ باہمت لوگوں نے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو بھی دیکھیں: باتھ روم کی صفائی کے دوران پانچ فٹ لمبا سانپ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرکزی دروازے کے کنڈے پر سانپ براجمان ہے اور وہ یہ پیغام دینے کی کوشش کررہا ہے کہ اگر کسی نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو وہ اپنے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔

جوئے جبس جو امریکی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ رہ چکے ہیں وہ بھی کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے تمام تر صورتحال کا جائزہ لیا، فیس بک پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے ساتھ صارف نے لکھا ہے کہ ’ہمیں ایک اور نئی ریس کی ضرورت ہے جس سے ہم آؤٹ ہوچکے ہیں۔‘

انتظامیہ نے فوری طور پر وائلڈ لائف اور پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس کے بعد انہوں نے ہنگامی اقدامات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو پکڑا اور اُسے جنگل منتقل کردیا۔

انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ انوکھا واقعہ پہلی بار پیش آیا، ہمارے ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اس لیے یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ یہ سانپ باہر کہیں سے آیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں