ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا نے ممکنہ شادی کے پیش نظر اپنی نئی آنے فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ چھوڑ دی جبکہ اب اُن کی جگہ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ اب پریانکا فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’پریانکا نے جس وجہ سے فلم چھوڑی وہ بہت اہم ہے اور ہم سب اُن کے لیے بہت خوش ہیں‘۔
Yes Priyanka Chopra is no more part of @Bharat_TheFilm & and the reason is very very special , she told us in the Nick of time about her decision and we are very happy for her … Team Bharat wishes @priyankachopra loads of love & happiness for life 😊😉😍
— ali abbas zafar (@aliabbaszafar) July 27, 2018
قبل ازیں بھارتی میڈیا کے ذرائع نے جون کی 27 تاریخ کو دعویٰ کیا تھا کہ پریانکا چوپڑا جولائی یا اگست میں امریکی گلوکار نک جانس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا کو سپنوں کا شہزادہ مل گیا، منگنی اگلے ماہ ہوگی
ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور پھر یہ لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا۔
امریکی گلوکار ماہ جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا۔
شادی کے حوالے سے ابھی دونوں شخصیات نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم قریبی ذرائع اس بات کا دعویٰ ہے کہ جولائی یا اگست کے آغاز پر امریکا میں منگنی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صرف مخصوص لوگ اور قریبی دوست شرکت کریں گے البتہ اب فلم بھارت کے ہدایت کار کی تصدیق نے اس قیاس آرائی کو تقویت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: فلمی کردار: کرینہ 7 برس بعد شاہ رخ کی اہلیہ بننے کو تیار
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پریانکا کے بعد اب کرینہ کپور سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ سلمان اور کرینہ کی جوڑی چار فلموں ’کیوں کہ، میں اور مسٹر کھنہ، باڈی گارڈ اور بجرنگی بھائی جان‘میں نظر آچکی ہے۔ فلم بھارت آئندہ برس عید پر ریلیز جائے گی جس میں دبنگ خان، ڈشا پٹنی، مزاحیہ اداکار سنیل گواسکر اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔