لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘ آج سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم ایک وبائی مرض پھیلنے کی کہانی پر مبنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم دی ڈارکسٹ مائنڈز آج ریلیز کی جارہی ہے۔
جنیفر نیلسن کی ہدایت کاری میں بننے والی سنسنی خیز فلم ایک انتہائی خطرناک وبائی مرض پھیلنے کی کہانی پر مبنی ہے جس سے متعدد بچے اپنی جان کی بازی ہارجاتے ہیں جبکہ متاثرہ بچوں کو ایک بیگار کیمپ میں ڈال دیاجاتا ہے، اس دوران ایک سولہ سالہ لڑکی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتی ہے، یہ فلم شان لیوی اور ڈین لیوین کی مشترکہ پیشکش ہے۔
فلم ’’ دی ڈارکسٹ مائنڈز ‘‘کے دیگر ادا کاروں میں امینڈلا اسٹینبرگ، ہیرس ڈکنسن، اسکیلن بروکس، مینڈی مور، پیٹرک گبسن اور گولڈن بروکس سمیت دیگر شامل ہیں، یہ فلم آج سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں سنسنی پھیلائے گی۔