اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

عمران خان کے اعتماد پرپورا اتروں گا، ایک نیا پاکستان بنائیں گے: اسد قیصر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 180 نمبرز پورے ہوچکے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےاعتماد پرپورا اتروں گا.

پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے نامزد امیدوار اسد قیصر نے کہا کہ قانون سازی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے.

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کومیرٹ پرچلائیں گے اور پارلیمنٹ کو پورا وقت دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے.

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو یقین دہانی کراتا ہوں، سب کوساتھ لے کر چلوں گا، اسپیکرقومی اسمبلی نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں.


اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نامزد


انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی اختلافات نہیں، سب مل کر ساتھ چلیں گے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کل تک فیصلہ متوقع ہے.

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہوگی کہ ہاؤس کورولز کے مطابق چلائیں، عوام اورملک کے لئے کام کریں گے، ایک نیا پاکستان بنائیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، اندرونی وبیرون مسائل حل کرنےکیلئےمل کرکام کریں گے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں