اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان میں تبدیلی، بھارتی اداکار اور کرکٹر نے الیکشن لڑنے کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی اداکار اکشے کمار اور کرکٹر گوتم گھمبیر نے سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا، دونوں آئندہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے عمران خان کی جدوجہد اور کامیابی سے متاثر ہوکر سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا وہ جلد حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت بے جے پی گوتم گھمبیر کو آئندہ عام انتخابات میں نئی دہلی کی نشست سے ٹکٹ جاری کرے گی، اس وقت دلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایکشن اداکار اکشے کمار نے بھی بی جے پی سے اپنے روابط بڑھاتے ہوئے غیر اعلانیہ شمولیت اختیار کرلی تاہم وہ باضابطہ اعلان آئندہ چند دنوں میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کنگنا کی تقریب میں وزیراعلیٰ اور پارٹی صدر کی شرکت، تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اکشے کمار مودی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کردار ادا کررہے ہیں، گزشتہ دنوں اُن کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بی جے پی میں شمولیت کی دعوت دی۔

قبل ازیں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی سیاسی میدان میں انٹری دینے کا اشارہ دے چکی ہیں، گزشتہ دنوں ایک تقریب کے دوران انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ اگر مضبوط پلیٹ فارم ملے تو سیاست کے ذریعے عوام کی خدمت کروں گی۔

ئی دہلی میں ہونے والی سرکاری تقریب کے دوران انہوں نے مستقبل میں سیاست شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اس پروگرام میں نریندر مودی بھی موجود تھے، بالی ووڈ اداکارہ نے اُن کی شان میں قصیدہ گوئی بھی کی اور انہیں ملک کا سب سے بہترین بھارتی وزیراعظم قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آنجہانی وزیراعظم ’واجپائی‘ نے شادی کیوں نہیں کی؟

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’مودی بھارت کے جمہوری وزیراعظم ہیں جن کی قیادت میں ملک درست سمت پر گامزن ہے، ہمیں چار سال کی کارکردگی کو نہیں بلکہ ماضی کو دیکھ کر بی جے پی کی حکومت کا موازانہ کرنا چاہیے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں