بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

یوم دفاع و شہدا، شوبز شخصیات کا شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھرمیں یوم شہداو دفاع ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، مشہورو معروف شوبز ستارے بھی پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو سلام اور خراج تحسین کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہدا کے موقع ہر جہاں پاکستانی قوم مادر وطن پر جان نچھاور کرنے والوں کو خراج عقیدت کررہی ہیں وہیں شوبز اسٹار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی مشہورو معروف شخصیات بھی وطن کی محبت میں پرجوش نظر آئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

فیصل قریشی

فیصل قریشی نے شہداء کی قربانیوں پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پاک فوج کوسلام پیش کیا۔

اداکارحمزہ علی عباسی

اداکارحمزہ علی عباسی نےٹوئیٹ کرتے ہوئے باہمت شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان سے محبت محض ایک زمین کے ٹکڑے سے محبت نہیں بلکہ اس منشور سے محبت ہے، سلام ان شہدا کو جنہوں نے اس منشور کے لیے جانیں قربان کی۔

اداکارہ صباقمر

اداکارہ صباقمر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں شہداء کو سلیوٹ پیش کیا۔

گلوکار عاطف اسلم

گلوکار عاطف اسلم نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے ’ ہمیں پیار ہے پاکستان سے ‘ کی ویڈیو شیئر کی اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان نے بھی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم ہر سال یوم دفاع پاکستان پر اس دن کی یاد تازہ کرتے ہیں ، جو ہمیں ملک کے لئے جان قربان کرنے اور اس جنگ کے شہیدوں کا احترام اور وطن سے پیار کا سبق دیتا ہے۔

شہزاد رائے

گلوکار شہزاد رائے نے اپنے پیغام میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

فخر عالم

گلوکار فخر عالم نے یوم دفاع و شہدا پر اپنے پیغام میں کہا اس آزادی کے پیچھے وردی ہے، یاد رکھیں آزادی کی قیمت شہیدوں کا خون ہے، یونیفارم میں ان بہادر مردوں اور خواتین کو سلام ، جو سوال کے بغیر خدمت کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں