ڈی سی کامک سیریز اور مشہورزمانہ کردار’سپر مین‘ مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ اب وہ طویل عرصے تک اپنے اس محبوب کردار کو بڑے پردے پر نہیں دیکھ سکیں گے۔
ہالی وڈ کی خبروں پر نظر رکھنے والے ’ہالی وڈ رپورٹر‘ کے مطابق وارنر برادرز کے ذیلی ادارے ڈی سی یونیورس نے آئندہ کئی سال تک’سپرمین‘ کی سولو فلم نہ بنانےکافیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے مداح اپنے پسندیدہ کردار کو طویل عرصے تک نہیں دیکھ پائیں گے۔
ہالی وڈرپورٹر کےمیں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈی سی کامک اب اپنی تمام تر توجہ ’سپر گرل‘ کی جانب مذکور کرے گی جو کہ آریجن اسٹوری( نئے کردار کی ابتدا ) ہے اور اس کے لیے فی الحال انہوں نےسپر مین کی سولو فلم بنانے کا خیال ترک کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پروڈکشن ہاؤس نے واضح طور پر ‘سپر مین‘ کی فلمیں بنانے یا ان کا کردار برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ذرائع سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب ‘سپر مین‘ کو مزید فلموں میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔
امید کی جارہی تھی کہ ڈی سی کامک کی جلد آنے والی فلم ’شیزام‘ میں سپر مین کا کیمیو( مختصریا مہمان کردار ) ہوگا تاہم اداکارہ ہنری کیول ( سپرمین) اور ڈی سی کامک سے معاہدہ ختم ہونے کے سبب یہ بھی ممکن نہیں رہا ہے۔
ڈی سی کامک نے تاحال یہ بات واضح نہیں کی ہے کہ آیا ان کی آئندہ آنے والی فلموں میں سپر مین کا کردار سرے سے ہی نہیں ہوگا یا پھر ہنری کیول کی جگہ کسی اور کو اسی سیریز کی دیگر فلموں میں کاسٹ کیا جائے گا۔
ڈی سی اسٹوڈیو سے تعلق رکھنےو الے ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر مین کا کردار ’جیمس بانڈ‘ جیسا ہے ، جسے طویل عرصے تک کوئی اداکار نہیں نبھا سکتا ، مزید بتایا کہ سپر مین یعنی ہنری کیول اور پروڈکشن ٹیم کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ہم ان کےلیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔