اشتہار

موبائل فون کا زیادہ استعمال، جرمنی میں بچوں کا والدین کے خلاف احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں والدین کی جانب سے موبائل فون کے زیادہ استعمال کے خلاف بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ کھیلیں موبائل فون کے ساتھ نہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں 7 سالہ بچے نے ان تمام والدین کے خلاف احتجاج کیا جو بچوں کو وقت کم دیتے ہیں اور موبائل فون استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

جرمنی میں 7 سالہ بچے ایمل نے اپنے والدین کے ساتھ مل کر ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں شہر کے 150 بچوں نے شرکت کی اور ان کا ساتھ دیا۔

- Advertisement -

ایمل نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اب ممی ڈیڈی موبائل فون کا استعمال کم کردیں گے اور ہمارے ساتھ وقت گزاریں گے۔

ایمل کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے سب سے پہلے مجھ پر الزام لگایا کہ میں فون کا زیادہ استعمال کرتا ہوں اور اس کی طرف توجہ نہیں دیتا، جب وہ مجھ سے بات کررہا ہوتا تھا تو میرا دھیان فون کی طرف ہوتا تھا تاہم اب ایسا ہے نہیں ہے میں ایمل کی طرف توجہ دیتا ہوں۔

امریکی تحقیق کے مطابق 13 سے 17 سال تک کے بچوں کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے والدین موبائل فون کا استعمال کم کردیں۔

تحقیق کے مطابق جن بچوں کو والدین کی جانب سے توجہ نہین ملتی وہ اپنے آپ کو تنہا اور غیر اہم محسوس کرتے ہیں اور دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں