ممبئی: انٹرنیٹ پر ایک تصویر سامنے آئی جسے پہچاننا انتہائی دشوار ہے کیونکہ یہ ایک چھوٹا اور معصوم سا بچہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً تمام ہی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر موجود ہیں تاکہ اپنے مداحوں سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہ سکیں۔
معروف شخصیات کی انٹرنیٹ پر بعض اوقات ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے اسی طرح گزشتہ روز امریکی گلوکار کے بچپن کی تصاو یر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر اندازے لگانا بھی ناممکن ہے۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا کی امریکی گلوکار سے منگنی
اداکار ہوں یا پھر کوئی بھی معروف شخصیت اپنی روز مرہ کے معمول اور دیگر نئی چیزوں کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں جنہیں مداح بہت پسند بھی کرتے ہیں اور بعض اوقات تو یہ عام سی تصاویر وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے منگنی کرنے والی امریکی اداکار نک جونس کی تصویر بھارتی میڈیا نے شیئر کی اور بالخصوص انڈین شہریوں کو چلینج دیا کہ وہ بتائیں یہ بچہ کون ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے دوست اور امریکی گلوکار نک جونس سے گزشتہ ماہ اگست کی 18 تاریخ کو منگنی کی تھی۔ منگنی کی تقریب اداکارہ کے گھر پر منعقد کی گئی جس میں صرف مخصوص لوگوں نے ہی شرکت کی تھی۔
اسے بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا ’مرد‘ بننے کو تیار
منگنی ہندو مذہب اور پنجابی رسم و رواج کے تحت ادا کی گئی تھی جس میں پریانکا نے زرد (پیلے) اور نک جونس نے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ زیب تن کیا ہوا تھا۔ مہمانِ گرامی نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُن کی کامیابیوں کے لیے بھی دعا کی۔