اشتہار

امریکا: 15 سالہ لڑکی نے ماں اور بہن کو قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست الاسکا میں 15 سالہ لڑکی نے ماں اور بہن کو قتل کردیا، قتل کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاسکا میں 15 سالہ لڑکی نے اپنی 44 سالہ ماں اور 19 سالہ بہن کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

دوہرے قتل کی واردات گزشتہ بدھ کو الاسکا میں پیش آئی، امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ جب انہیں 911 پر ایک خاتون کے چیخنے اور چلانے کی آواز سنی تو وہ انتہائی مشکل سے بات کررہی تھی، وہ چلا رہی تھی مگر تکلیف کی شدت سے اس سے بات نہیں ہوپارہی تھی، پولیس ابھی تک یہ معلوم نہیں کرسکی ہے اس قتل کی واردات کا اصل سبب کیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گھر میں بیٹی کے ہاتھوں ماں اور بہن کو قتل کیا گیا ہے اس میں ایک خاندانی تنازع کے حل کے لیے
ایک بار پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بہن کو قتل کرنے والی لڑکی خود بھی خودکشی کرنا چاہتی تھی اس نے خودکشی کی ناکام کوشش کی تاہم اسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں