اشتہار

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار نے بلی کے بچے کی جان بچا لی۔ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فرض شناس ٹریفک پولیس اہلکار نے بلی کے چھوٹے سے بچے کی جان بچا کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائدکے علاقے صدر ٹاؤن میں واقع گورنر ہاؤس کے قریب فوارہ چورنگی پر ڈیوٹی دینے والے اہلکار نے بلی کے معصوم سے بچے کی جان بچائی۔

ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں تھا کہ اسی دوران نامعلوم سمت سے بلی کا بچہ سڑک کے درمیان آیا اور گاڑی کے نیچے چلا گیا، یہ منظر دیکھتے ہی دیگر افراد ٖڈرائیوز نے کار کو فوری طور پر  رکنے کا اشارہ کیا۔

- Advertisement -

موٹر سائیکل پر سوار نوجوان نے گاڑی میں موجود فیضان کو بتایا کہ کار کے نیچے بلی کا بچہ آگیا، اسی دوران فرض شناس ٹریفک پولیس اہلکار آگے بڑھا اور اُس نے گاڑی کو روکا۔

گاڑی چلانے والے فیضان نامی نوجوان نے گاڑی روکی جس کے بعد ٹریفک پولیس کانسٹیبل نے اگلے ٹائر کے درمیان ہاتھ ڈال کر بلی کے بچے کو نکالنے کی جدوجہد شروع کی۔

خوف کے باعث بلی کا بچہ گاڑی کے ٹائر سے بری طرح چمٹ گیا تھا اور اُس نے اپنے ننھے ننھے پنجے گاڑھ لیے تھے، ٹریفک پولیس اہلکار نے مسلسل کوشش کے بعد بلی کے بچے کو باہر نکالا اور محفوظ جگہ پر چھوڑ دیا۔

فرض شناس اہلکار کے جذبے کو دیکھ کر وہاں موجود دیگر لوگوں نے اُس کے جذبہ انسانیت کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں