ممبئی: جنسی ہراسانی کے الزامات عائد ہونے کے بعد ساجد خان نے بطور ہدایت کار فلم ’ہاؤس فل 4‘ سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ساجد خان نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر اپنا مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے بعد اخلاقی طور پر میں ہاؤس فل 4 کی ہدایت کاری سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مجھ پر جو الزامات عائد ہوئے اُس کے بعد نہ صرف مجھے بلکہ اہل خانہ کو اور ہاؤس فل 4 کے پروڈیوسر و دیگر ٹیم کو بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہورہا ہوں۔
— Sajid Khan (@SimplySajidK) October 12, 2018
ساجد خان نےاپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں جلد حقیقت سب کے سامنے لاؤں گا، میری میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ دینے سے پہلے حقیقت کو مدنظر رکھیں۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی
دوسری جانب بالی ووڈ ہدایت کار کی بہن فرح خان نے اپنے بھائی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہمارے اہل خانہ کے لیے بہت مشکل اور کٹھن وقت ہے، ہم نے ایک ساتھ مختلف مسائل کا سامنا کیا، اگر میرا بھائی قصور وار ہے تو اُس کو سزا دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس لڑکی سے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا اگر وہ سچ ہے تو میری تمام تر ہمدردیاں اُس کے ساتھ ہیں۔
This is a heartbreaking time for my family.We have to work through some very difficult issues. If my brother has behaved in this manner he has a lot to atone for.I don’t in any way endorse this behavior and Stand in solidarity with any woman who has been hurt.
— Farah Khan (@TheFarahKhan) October 12, 2018
فلم ہاؤس فل 4 میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے مشورہ دیا کہ شوٹنگ کو اُس وقت تک روک دیا جائے جب تک معاملے کی سچائی سامنے نہیں آجاتی۔
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 12, 2018
اکشے کمار نے متاثرہ خاتون سے مطالبہ کیا کہ جو الزام انہوں نے ساجد پر عائد کیا اُس کے ثبوت بھی پیش کریں تاکہ انصاف دیا جاسکے، جس بھی اس حرکت میں ملوث ہے اُس کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ ہاؤس فل 4 میں مرکزی کردار ادا کرنے والے نانا پاٹیکر پر پہلے ہی اداکارہ تنوشری دتہ جنسی حراسانی کا الزام عائد کرچکی ہیں، اس ضمن میں انہوں نے مقدمہ بھی درج کرادیا۔
— Aamir Khan (@aamir_khan) October 10, 2018
قبل ازیں عامر خان ہدایت کار پر الزام عائد ہونے کے بعد خود کو فلم کی کاسٹ سے الگ کرچکے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ کام کر کے اپنی ساکھ متاثر نہیں کرسکتا‘۔
یاد رہے کہ ہدایت کار پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سالونی چوپڑا اور بھارتی خاتون صحافی نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد انڈسٹری میں بھونچال آگیا تھا کیونکہ ساجد خان کی فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا اور اسے اگلے برس دیوالی پر ریلیز ہونا تھا۔