لاہور: اداکارہ میرا نے طلاق کا مقدمہ لڑنے والے اپنے وکیل کو بیوقوف بنادیا، میرا کے وکیل کو دئیے 15 لاکھ کے چیک باؤنس ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے ایک کیس کی مد میں اپنے وکیل کو 15 لاکھ کا چیک دیا تاہم وکیل بلخ شیر جیسے ہی کیش کرانے گئے تو اداکارہ کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجود نہ تھی۔
بلخ شیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے اداکارہ میرا کو لیگل نوٹس بھجوادیا، وکیل نے میرا کو میسج کیا تو وہ میرا کی انگریزی کا نشانہ بن گئے۔
میرا نے اس قانونی نوٹس کے جواب میں انوکھی منطق اپنائی اور ایڈووکیٹ بلخ شیر جواب دیا کہ آپ میرے وکیل ہیں، اپنے بھیجے گئے لیگل نوٹس کا جواب آپ ہی دیں۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ بلخ شیر اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان شادی کیس میں ان کے وکیل تھے، خیال رہے کہ اداکارہ میرا اکثر اپنے بیانات اور گلابی انگریزی کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔