اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ہٹلر کا لباس زیب تن کرنے پر امریکی شہری کو دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی شہری کو ہیلوئن کے تقریبات کے دوران نازی لباس زیب تن کرنے اور 5 سالہ بیٹے کو ہٹلر کے کپڑے پہنانے پر تنقید اور جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے مشرق جنوب میں واقع ریاست کینٹکی کے اونزبورو ٹاؤن کے رہائشی بریانٹ گولڈبیچ نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ہیلوئن پر کے موقع پر لی گئی اپنی اور بیٹے کی تصویر فیس بُک پر شیئر کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ والد بریانٹ گولڈ بیچ نے ہیلوئن کے موقع پر نازی یونیفارم زیب تن کرنے اور 5 سالہ بیٹے کو ہٹلر کے کپڑے پہنانے پر تمام سوشل میڈیا صارفین سے معافی بھی مانگی۔

- Advertisement -

امریکی شہری بریانٹ کا کہنا ہے کہ میں نے عمداً(جان بوجھ کر) کسی کی توہین کی اور ایسے کپڑے پہن کر کوئی سیاسی بیان بنانے کی کوشش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی شہری نے گذشتہ ہفتے ہیلوئن کی تقریبات کے موقع پر اپنے اور بیٹے کی تصویر فیس بُک پر شیئر کی تھی جس کے باعث مذکورہ مذکورہ افراد کو دھمکیاں دی جارہی ہے۔

بریانت گولڈ بیچ کو نازی لباس زیب تن کرکے ہٹلر اور نازیوں کی توہین کرنے کے الزام میں ایک ہفتے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ والد (بریانٹ گولڈبیچ) نے ابتدائی طور پر اپنی پسند کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر وہ شخص جو ہمیں جانتا ہے وہ جانتا ہے کہ ہم اپنی تاریخ نے محبت کرتے ہیں اور اکثر کپڑے بھی تاریخی شخصیات کے پہنتے ہیں‘۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گولڈ بیچ نے سیکیورٹی اداروں کو شکایت درج کروائی کہ 5 سالہ بیٹے کو ہٹلر کا لباس پہنانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی دھمکیاں اور تنقید سے پریشان ہوکر امریکی شہری نے اپنا فیس بُک اکاؤنٹ حذف کرکے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ سفید فام افراد کی بالادستی کو قابل مذمت سمجھتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں