جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ماہرہ خان فیس بک اور گوگل کے دفاتر کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیلی فورنیا: اداکارہ ماہرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ شخصیت بن گئیں جنہوں نے انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل اور فیس بک کے مرکزی دفاتر کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ کا شمار اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا مثبت چہرہ سامنے لارہی ہیں۔

دو روز قبل شوکت خانم کی جانب سے سفیر مقرر کی جانے والی ماہرہ اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لیے لاس اینجلس پہنچی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران خان کے دستخط شدہ بلے کی تصویر بھی شیئر کی جسے پروگرام میں بولی کے لیے پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

ماہرہ کا کہنا تھا کہ وہ بیڈ فروخت کرکے اس سے حاصل ہونے والی رقم شوکت خانم میں عطیہ کریں گی۔

امریکا میں موجود پاکستانی اداکارہ نے گزشتہ روز گوگل اور فیس بک کے مرکزی دفاتر کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیں: شوکت خانم فنڈ ریزنگ، ماہرہ عمران خان کا دستخط شدہ بلا اٹھائے میدان میں‌ آگئیں

ماہرہ نے شوکت خانم اسپتال کے سفیر کی حیثیت سے سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ’شوکت خانم اسپتال نے فیس بک اور گوگل کا شکریہ ادا کیا کیونکہ یہ دونوں ادارے کافی عرصے سے لوگوں میں شعور و آگاہی بیدار کررہے ہیں‘۔

پاکستانی اداکارہ نے امید ظاہر کی یہ دونوں کمپنیوں کی طرف سے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ بعد ازاں ماہرہ خان نے گوگل کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا جہاں اُن کا کمپنی کی جانب سے انٹرویو بھی کیا گیا۔

گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران بنائی گئی تصاویر ماہرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا۔

ماہرہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف بھی کیا کہ ’مجھے ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق زیادہ معلومات نہیں اور نہ اس حوالے سے زیادہ جاننے کی دلچسپی ہے، مگر گوگل اور فیس بک کے مرکزی دفاتر کا دورہ کرکے اچھا محسوس ہوا‘۔

یاد رہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے کسی بھی شخصیت نے گوگل اور فیس بک کے مرکزی دفاتر کا دورہ نہیں کیا، ماہرہ خان وہ واحد اداکارہ ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

ماہرہ خان نے فیس بک دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے شوکت خانم اسپتال کی طرف سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور اس کے قیام کے اغراض و مقاصد بھی بتائے۔

 یاد رہے کہ شوکت خانم اسپتال دنیا بھر میں مقیم بالخصوص پاکستانیوں کے تعاون سے چلتا ہے، وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل عمران خان دنیا بھر میں فنڈریزنگ کرتے تھے۔

ماہرہ خان کی انسٹا گرام پوسٹ

گوگل ہیڈ آفس کا دورہ

فیس بک کے مرکزی دفتر کا دورہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں