جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سلما ن اقبال اور سرعام، سانحہ اے پی ایس کے شہدا ء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا مشن شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اےآروائی نیوزکے پروگرام سرعام کی ٹیم نے ملک بھر کے خستہ حال سرکاری اسکولوں کی تعمیرِنو اور تزئین کی مہم شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی یاد میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام سرعام کے تحت ملک بھر میں خستہ حال سرکاری اسکولوں کو بحال کرنے کی مہم شروع کردی گئی، اے آر وائی نیٹ ورک کے صدراورسی ای اوسلمان اقبال نے کراچی کے سرکاری اسکول کی تعمیرِ نو کا بیڑہ اٹھا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

مہم کے دوران مہم کے دوران آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کے نام پر سرکاری اسکولوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

سولہ دسمبر تک پاکستان کے مختلف شہروں میں سرکاری اسکولوں کورنگوں سے چمکایا جائےگا ٹیم سرعام کےتحت سرکاری اسکولوں کووائٹ بوڑڈز، فرنیچر اور  صاف پانی کی مشینیں بھی دی جائیں گی۔

خیال رہے 16 دسمبر کو سانحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی، جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے ردالفساد کا آغاز ہوا، جس میں قوم پاک فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہوئی اور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں آیا اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے آہنی عزم کے ساتھ فوجی آپریشن کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں