جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اینی میٹڈ فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز کی لاہور میں تشہیری مہم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وادی اینی میشن اور اے آر وائی فلم پروڈکشن کی مشترکہ پیش کش تین بہادر رائز آف دی واریئرز کی تشہیری مہم کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، فلم 14 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تفصیلات کے مطابق وادی اینی میششن اور اے آر وائی فلم پروڈکشن کے اشتراک سے بننے والی فلم تین بہادر کی شہیری مہم پیکجز مال کے سنیما گھر میں ہوئی اس موقع پر بچوں میں ڈرائنگ، پینٹنگ کے مقابلے کروائے گئے اور تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

فلم کی کہانی تین بہادر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے گاؤں روشن بستی کی ہر برائی کو مٹانے کے لیے تیار رہتے ہیں پھر ملتے ہیں ایک مہارانی سے جو دوسری دنیا سے آئی ہے اور ان تین بہادر کی مدد سے ’بابوشکا‘ کو ہرانا چاہتی ہے۔

- Advertisement -

فلم کا پریمیئر شو 12 دسمبر کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا، فلم 14 دسمبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، تین بہادر پارٹ ون بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل فلم تین بہادر رائز آف دی واریئرز کا گانا ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے، شائقین پر امید ہیں کہ اے آر وائی فلم کی سپر ہٹ فلم تین بہادر کا نیا پارٹ بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گا۔

دوسری جانب فلم کے سپر ہیروز کی ایک لڑکی نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ جب آپ چھوٹی تھیں تو آپ بہادر تھیں جس پر مہوش حیات نے کہا کہ ’میں تو ابھی بھی بہت بہادر ہوں لیکن ہاں بچپن میں بھی بہت بہادر اور ایڈونچرز تھی۔

آمنہ نے پوچھا وہ کیسے جس پر مہوش حیات نے کہا کہ بچپن سے دنیا کو اونچائی سے دیکھنے کا شوق تھا اور ان کوششوں میں بہت چوٹیں کھائیں، کبھی ہاتھ پر زخم کبھی پیر میں فریکچر ہوجاتا تھا تاہم میں سوچ لیتی تھی اگر اس درخت پر چڑھنا ہے تو چڑھنا ہے۔

جس پر آمنہ نے کہا کہ مہوش بہادر ہیں جس پر مہوش حیات نے کہا کہ آمنہ بھی بہادر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں