ممبئی: کیا کنگ خان نے چاند پر جانے کا پروگرام بنا لیا ہے؟ فلم کے نئے پوسٹر سے اس ضمن میں اہم اشارہ ملتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوں جوں کنگ خان کی میگا بجٹ فلم ’’زیرو‘‘ کی ریلیزکی تاریخ قریب آرہی ہے، مداحوں کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے۔
فلم کے نئے پوسٹر نے اس تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے، مداح سوشل میڈیا پر اب فلم کی کہانی سے متعلق اپنے اندازے شیئر کر رہے ہیں۔
اس نئے پوسٹر میں شاہ رخ خان ایک چمپانزی کے ساتھ خوش گوار موڈ میںدکھائی دیتے ہیں. دونوں آسمان کی سمت دیکھ رہے ہیں.
اگر اس دل چسپ پوسٹر کو فلم کے ٹریلر کے تناظر میں دیکھا جائے، تو یہ لگتا ہے کہ فلم کے کلائمکس میں مرکزی کردار خلائی سفر کرے گا.
مزید پڑھیں: زیرو کا دوسرا گانا ریلیز، شاہ رخ اور سلمان کے جلوے
یاد رہے کہ فلم کا ٹریلر ایک خلائی جہاز کے لانچ ہونے کے منظر پر ختم ہوتا ہے. اسی طرح فلم کے پوسٹر میں بھی انگریزی لفظ "او” چاند کی جانب اشارہ کرتا ہے.
کیا بونے کا کردار ادا کرنے کنگ خان فلم کے آخر میں چاند کا رخ کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے بس تھوڑا انتظار ، فلم تین دن بعد پوری دنیا میں ریلیز کی جارہی ہے.