کراچی / نئی دہلی: کھیلوں کی دنیا میں اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرنے والے میاں بیوی نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔
اگر آپ کو وضاحت نہ دی جائے تو یقیناً اسے پہچاننا سب کے لیے بہت مشکل ہوگا مگر ہم آپ کی مشکل چند ہی لمحوں میں خود حل کردیں گے۔
جی ہاں! رواں سال اکتوبر میں نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔
View this post on Instagram
Living life in the fast lane can be fun !!! It’s time to say hello to the world 😀 #Allhamdulillah
ہم بات کررہے ہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صاحبزادے کی پہلی تصویر شیئر کردی۔ دونوں نے ایک ہی اسٹیٹس کے ساتھ علیحدہ علیحدہ سوشل میڈیا فارمز پر شیئر کی۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام جبکہ شعیب ملک نے ٹویٹر پر بیٹے کی ایک ہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب دنیا کو ہیلو (سلام) کہنے کا وقت آگیا ہے، تیز رفتاری سے زندگی گزارنے کا بھی اپنا مزہ ہے‘۔
Living life in the fast lane can be fun! It’s time to say hello to the world 😀 pic.twitter.com/i6TvcmkJ9F
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) December 22, 2018
یاد رہے کہ تیس اکتوبر کو شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کا یہ ٹویٹ مقبول ترین ٹویٹس میں بھی شامل ہوا جسے تیس ہزار سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ جبکہ ہزاروں نے پسند کیا۔
مزید پڑھیں: بیٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ مرزا دوبارہ میدان میں آنے کو تیار
بعدازاں شعیب ملک نے بیٹے کے نام کا اعلان کیا تھا اور کچھ روز بعد انہوں نے ثانیہ مرزا کے اہل خانہ کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی تھی۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے بعد دونوں نے اپنے اپنے ممالک میں زیادہ وقت گزارا البتہ اس دوران ایک دوسرے کے گھر کا چکر بھی لگتا رہا۔