ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

گلی بوائے: رنویر سنگھ بیک وقت گلوکار اور اداکار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: دپیکا پڈوکون کے شریک حیات اور بالی ووڈ کے نامور اداکار کی زندگی میں شادی کے بعد بڑی تبدیلی آگئی جو اُن کے مداحوں کے لیے بھی حیران کُن ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کارہ زویا اختر کی سربراہی میں بنائی جانے والی فلم ’گلی بوائے‘ کا ایک اور گانا ریلیز کردیا گیا جسے رنویر سنگھ نے ہی گایا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ رنویر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی آواز کا جادو جگایا اس سے قبل وہ مختلف تقریبات میں گاتے دکھائی دیے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی عالیہ کو ’غنڈی‘ قرار دے دیا

گلی بوائے کے نئے گانے کو ’میری گلی‘ کا نام دیا گیا جسے رنویر سنگھ پر ہی فلمایا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوائن اور نیازی کے پرانے گانے ’میری گلی میں‘ کو ایک بار پھر ری میک کیا گیا جس میں رنویر سنگھ اور اُن کے ساتھی سدہانتھ چترویدی نے کردار ادا کیا۔

یہ فلم دو گلوکاروں کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے جنہوں نے چھوٹے پیمانے پر میوزک کیا اور پھر اُن کی ایک ویڈیو مقبول ہوگئی، گلی بوائے میں رنویر سنگھ ایسے گلوکار کا کردار کررہے ہیں جو غریب کے مسائل کو نغموں کے ذریعے اجاگر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ اور رنویر دھوم مچانے کے لیے تیار، تصویر سامنے آگئی

گلی بوائے میں عالیہ بھٹ بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم رواں سال 14 فروری کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں