اشتہار

پیرس: رہائشی عمارت میں آتشزدگی‘ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع بلڈنگ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10  افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں واقع آٹھ منزلہ عمارت کی ساتویں اور آٹھویں منزل پر آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک جبکہ 6 فائرفائٹرز سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کے لیے 250 فائرفائٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں زخمی والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

پیرس پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پیرس: بیکری میں گیس دھماکا، چار افراد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیرس میں واقع عمارت میں زور دار دھماکے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، واقعے میں چار افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فرانس کی لیون یونیورسٹی میں دھماکے، تین افراد زخمی

واضح رہے کہ 17 جنوری 2019 کو فرانسیسی شہر لیون کے شمال میں واقع لیون یونیورسٹی کے ویلربینی کیمپس کی سائنس لائبری میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں