جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نریندر مودی کی بالی وڈ کو یرغمال بنانے کی کوشش کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نریندر مودی کی بالی وڈ کو یرغمال بنانے کی کوشش کو بڑا دھچکا لگا ہے، بھارتی الیکشن کمیشن نے مودی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی ریلیز  روک دی.

تفصیلات کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے فلم ‘نریندرا مودی’ کی ریلیز پر انتخابات کے اختتام تک پابندی عاید کردی ہے.

فلم میںوویک اوبرائے مرکزی کردار نبھا رہے ہیں

اس سوانحی فلم کو  11 اپریل کو ریلیز ہونا تھا، البتہ اپوزیشن نے مسئلہ الیکشن کمیشن میں پہنچا دیا، جس نے فلم کی ریلیز روک دی.

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے مطابق فلم بھارتی انتخابات سے قبل ریلیز نہیں کی جائے گی، انتخابات مکمل ہونے کے بعد ہی فلم کی نمائش کی اجازت دی جاسکتی ہے.

خیال رہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے اس فلم کو ایک پروپیگنڈا فلم قرار دیا گیا تھا. ایک مشہور ادارے نے مودی پر ویب سریز کا بھی اعلان کیا تھا، البتہ اس فیصلے کے بعد یہ معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا.

مزید پڑھیں: ٔچوکی دار چور ہے: کرکٹ اسٹیڈیم میں مودی کے خلاف نعرے لگ گئے

یاد رہے کہ انگریس نے فلم کی ریلیز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فلم کی ریلیز الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں