اشتہار

کینیڈا میں سیلاب ایک ہزار گھر بہا لے گیا، فوج کی امدادی کارروائیاں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوا : کینیڈا میں تیز بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، دو ہزار سے زیادہ افراد بے سرو سامانی کے عالم میں نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبک اور نیوبرنزوک میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب میں ایک ہزار گھر بہہ گئے ہیں، بڑے پیمانے پر علاقہ زیر آب آ گیا۔ حکام نے سیلاب زدہ علاقے کا فضائی دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیلاب نے دو ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا ہے تاہم متاثرہ علاقے میں چھے سو فوجی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دریاوں میں پانی کی سطح تاحال بلند ہو رہی ہے جس کے باعث دریاوں کے کناروں پر بند باندھے جا رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں تین برس قبل بھی طوفان نے ہولناک تباہی مچائی تھی، صوبے کیوبک کی عوام کو سنہ 2017 میں بھی خوفناک سیلاب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں : جنوبی امریکہ میں تباہ کن طوفان سے مرنیوالوں کی تعداد 41 ہوگئی

یاد رہے کہ کچھ برس قبل امریکہ اور کینیڈا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی تھی، امریکا کی وسطی اور جنوبی ریاستوں میں بارشوں اور طوفان سے اکتالیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں