ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

’میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں‘ اقرا عزیز والدہ کی شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نامور اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹا گرام پوسٹ میں اپنی والدہ کے نام پیغام لکھا ہے اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامور پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر والدہ آسیہ عزیز کے نام ایک پیغام تحریر کیا اور لکھا کہ میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں آپ میری آئیڈیل ہیں۔

اقرا عزیز نے والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے اپنی بیٹیوں کو مضبوط بنایا اور انہیں محنت کرنا سکھایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر بیٹی یا بیٹا کہتے ہیں کہ ہماری امی دنیا کی سب سے اچھی امی ہیں اور میں بھی یہی سوچتی ہوں لیکن آپ آئیڈیل ہیں میری اور میں آج جیسی بھی انسان ہوں سب آپ کو دیکھ کر سیکھا ہے۔

اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ آپ کا شکریہ آپ نے دنیا کے سارے فضول اصولوں کو توڑا اور اپنی بیٹیوں کو محںت کرنے والا بنایا اور بتایا کہ دنیا میں کوئی بھی چیز محنت کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی۔

اداکارہ کی پوسٹ کو 50 ہزار کے قریب مداحوں نے لائیک کیا اور کہا کہ والدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے اچھا طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ اقرا عزیز متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ اقرا عزیز نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے قربان میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ بلال عباس خان اور شہزاد شیخ بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں