لاہور: ہراسگی تنازع کیس میں علی ظفر کے وکلا میشا شفیع کا پیغام منظر عام پر لے آئے جسے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی ظفر کی وکلا بیرسٹر عنبرین قریشی میشا شفیع کا پیغام منظرعام پر لے آئیں، گلوکارہ کے پیغام کو سوشل میڈیا پر جاری کردیا گیا ہے، میشا شفیع نے الزام لگایا تھا کہ دسمبر میں علی ظفر نے جیمنگ میں ہراساں کیا تھا۔
علی ظفر کی وکیل عنبرین قریشی میشا شفیع کا وہ پیغام سامنے لائی ہیں جس میں کہا گیا کہ پرفارمنس میں اچھا وقت گزرا، میشا نے اس واٹس ایپ پیغام میں علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا تھا جبکہ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ٹی وی پروگرام میں جو کہا وہ صرف کنسرٹ سے متعلق تھا۔
اداکار و گلوکار علی ظفر جیمنگ کی ویڈیو بھی منظرعام پر لاچکے ہیں، جیمنگ ویڈیو میں میوزیشنز دونوں گلوکاروں کے دائیں بائیں موجود ہیں اور دو خواتین بھی موجود ہیں۔
Here is the screenshot of Meesha Shafi’s message to Ali Zafar that she denied on National TV. See for yourself.
Truth always prevails
#Alizafar vs #MeeshaShafi pic.twitter.com/rOXtwu88P5
— Barrister Ambreen Qureshi (@ambreenqureshi) May 2, 2019
وکلا علی ظفر کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے ٹی وی پروگرام میں جھوٹ بولا تھا، واضح رہے کہ علی ظفر کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں میوزیشنز کے ساتھ دو خواتین عدالت میں گواہی کے لیے بھی متعدد مرتبہ پیش ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہراسگی تنازع، سپر اسٹار علی ظفر کا بڑا انکشاف
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل علی ظفر نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں مختلف اسکرین شاٹس استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس طریقے سے جعلی اکاؤنٹس استعمال کرکے میرے خلاف بیانیہ بنایا گیا.
ان کا کہنا تھا اس پروپیگنڈے میں ایسی خواتین کی تصاویر استعمال کی گئیں، جنھیں کو اس کا قطعی کوئی علم نہیں تھا.